برطانیہ نے واضح کیا ہے کہ ہزاروں کروڑ روپے کا قرض لے کر ہندوستان کو
چھوڑ کربرطانیہ میں رہ رہے صنعتکار وجے مالیا کی حوالگی صرف وہاں کی عدالت
کے حکم پر ہی ہو سکتی ہے۔ہندوستان کے دورے پر آئے برطانیہ کے وزیر خزانہ فلپ هیمونڈ نے آج وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ساتھ نویں
ہند۔برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی بحث میں حصہ لینے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس
میں مالیہ کی حوالگی کے سلسلے میں پوچھے جانے پر کہا کہ ہندوستان میں
اقتصادی جرائم کرنے کے سلسلے میں حوالگی کا معاملہ اب ان کے ملک کی عدالت
میں زیر التواء ہے اور صرف عدالت ہی اس پر کوئی فیصلہ لے سکتی ہے۔